۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کروانا وائرس ایران

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے خلاف کامیاب مہم کے نتیجے میں اس ہلاکت خیز بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت نے اتوار کی شام کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے اب تک چار ہزار سات سو نوے افراد صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔ 

ایران کے محکمہ صحت کے ترجمان کیا نوش جہانپور نے اتوار کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار نو سو اڑتیس ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ افسوس کہ ان میں سے سات سو چوبیس افراد موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایران میں صحت عامہ اور دیگر طبی شعبوں کے ساتھ ساتھ، مسلح افواج بھی کورونا وائرس کی روک تھام، مریضوں کا پتہ لگانے، انکے علاج معالجے اور مبتلا افراد سے ٹچ میں رہنے والوں کے ٹسٹ اور انہیں قرنطینہ کرنے کی مہم میں بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .